جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب، چاند بارے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

datetime 17  جون‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی) ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 جون کو ہوگا،جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 19 جون کو کراچی میں طلب کرلیا گیا۔

نمازعصرکے بعدمحکمہ موسمیات کراچی کے دفترمیں اجلاس ہوگا، وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سیدعبدالخبیرآزادصدارت کریں گے۔کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد،لاہور، پشاوراورکوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت ہوں گے۔پاکستان میں یکم ذی الحج منگل 20جون یا بدھ 21جون کو ہو، اس طرح پاکستان میں عید الاضحی جمعرات 29جون یا جمعہ 30جون کو ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے جس کے نتیجے میں عید الاضحی 29جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔سی ڈی پی سی رپورٹ میں کہا گہا تھا کہ چاند کی پیدائش 18جون کی شب9بج کر 37منٹ پر ہوگی، پاکستان میں 20جون کو یکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…