بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

ن لیگ خیبر پختونخوا میں کسی قسم کے اختلافات نہیں،ارباب خضر

datetime 17  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ارباب خضرحیات نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہے پارٹی میاں نوازشریف ، شہباز شریف ، مریم نواز اور امیر مقام کی قیادت میں چٹان کی طرح مضبوط ہے جو لوگ اختلافات کی خبریں پھیلا رہے ہیں پارٹی میں ان کی کوء حیثیت نہیں ہے اور جو کوء بھی پارٹی کے خلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث ہے پارٹی کو ایسے سازشی عناصر کی نہ ہی ضرورت ہے اور نہ ہی ان کے لئے کوء جگہ ہے ۔

ایک بیان میں ارباب خضرحیات نے کہا کہ مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا صوباء صدر امیر مقام کی قیادت میں ڈرائنگ روم سے نکل کر عوامی پارٹی بن کر ابھری ہے جبکہ پارٹی کے اندر نام نہاد نظریاتی گروپ مسترد شدہ لوگوں کا ٹولہ ہے جو کہ صرف اپنے زاتی عزائم کے لئے صوباء قیادت کے خلاف سرگرم عمل ہے لیکن پارٹی کارکن ان کو اچھی سے جانتے ہیں کہ کون پارٹی کیساتھ مخلص ہے اور کون میر جعفر و میر صادق کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ارباب خضرحیات نے کہا کہ یہ الیکشن کا سال ہے پارٹی کیساتھ مخلص ورکرز اس وقت زاتی اختلافات بھلا کر پارٹی قائد نوازشریف اور امیر مقام کے ہاتھ مضبوط کریں تا کہ ہم صوبہ کی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئے جبکہ جو لوگ پارٹی کی مخالفت کر رہے ہیں انہیں منہ کی کھانی پڑیگی ۔ انہوں نے کہا کہ میرا پارٹی کیساتھ ایک نظریہ پر اختلاف تھا جو کہ اب ختم ہو چکا ہے اور انشااللہ آئندہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک میں سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…