بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے شیخوپورہ کے حلقے سے ایم پی اے کے سابق امیدوار نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

datetime 17  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(این این آئی)تحریک انصاف کے شیخوپورہ کے حلقے سے ایم پی اے کے سابق امیدوار نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا،سید علی عباس گل آغا شیخوپورہ کے حلقے پی پی 137 سے تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر تھے۔ایک بیان میں علی عباس گل نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پی ٹی آئی کو خیر آباد کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال سے عمران خان کا فوج مخالف بیانیہ دیکھ رہا تھا، اس بیانیے کی وجہ سے 9 مئی کا واقعہ رونما ہوا، فوج ہمارا فخر ہے، کسی شرپسند پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتا۔سانحہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے واقعات کے بعد سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے اور تحریک انصاف کے مرکزی قائدین سمیت درجنوں پارٹی رہنما عمران خان اور پارٹی سے راہیں جدا کر چکے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بہاولپور کے حلقہ پی پی247 سے چوہدری احسان الحق نے پی ٹی آئی چھوڑنیکا اعلان کیا جبکہ حلقہ پی پی 248 سے ڈاکٹر محمد افضل نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا، دونوں رہنما مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر منتخب اور پرویزالٰہی کے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، دونوں کو 14 مئی کے انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹ دیے تھے۔9 مئی کے روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو القادر ٹرسٹ کے نیب کیس میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ریاستی اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا تھا، اس دوران پرتشدد مظاہرین نے قائم پاکستان کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کو بھی آگ لگادی تھی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…