بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی دور کے 4 افسران کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ

datetime 17  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی دور میں اہم ترین عہدوں پر تعینات 4افسران کے ملک سے ممکنہ طور فرار پر کے پیش نظر ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنگ اخبار میں آصف محمود بٹ کی خبر کے مطابق محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے سابق ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) احمد عزیز تارڑ، سابق رجسٹرار کوآپریٹوزو ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم، سابق سپیشل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اور سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ مسز صالحہ سعیداور سابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے محکمہ داخلہ کو خط لکھا ہے۔

دستاویزات کے مطابق مذکورہ افسران کے خلاف تھانہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ہیڈکوارٹرمیں مقدمہ نمبر 11/2023درج ہے۔محکمہ انٹی کرپشن کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ ان چاروں افسران نے مبینہ طور پر دیگر ملزمان سے مل کرپشن کی ہے۔ ان ملزمان کے بارے قوی امکان ہے کہ یہ تحقیقاتی کاروائی میں شامل ہوئے بغیر ملک سے فرار ہوسکتے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسران کے نام فوری طور پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اسلام آباد کو بھجوائے جائیں تاکہ یہ شامل تفتیش ہوئے بغیر ملک سے فرار نہ ہو سکیں۔ذرائع کے مطابق احمد عزیز تارڑ اس وقت گریڈ 21میں ترقی کے لئے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں نیشنل مینجمنٹ کورس (این ایم سی) کر رہے ہیں۔صالحہ سعید او ایس ڈی ہیں جبکہ عثمان معظم اور سہیل خواجہ دوسرے صوبوں میں تعینات ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی دور میں ان کا شمار طاقتور افسران میں شمار ہوتا تھا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…