اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

چوہدری افضل تارڑ کے صاحبزادے، سائرہ افضل تارڑ کے چھوٹے بھائی ناصر تارڑ انتقال کر گئے

datetime 16  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/حافظ آباد(این این آئی)بزرگ سیاستدان سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری افضل حسین تارڑ کے صاحبزادے، پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی نائب صدر وسابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے چھو ٹے بھائی چوہدری محمد ناصر تارڑ طویل علالت کے بعد 50سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔

مرحوم طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے جن کانہ صرف ملک کے بیشتر ہسپتالوں میں علاج کرایاگیا بلکہ انہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک بھی لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور جمعہ کے روز لاہور کے نجی ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں کولو تارڑ حافظ آباد لایا گیا اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی شخصیات سابق و موجودہ اراکین اسمبلی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…