جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب پولیس کے جونیئرعہدیداروں کے ملازمین کے لیے بڑی خبر

datetime 16  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)یونٹ میں تعینات جونیئر عہدے کے ملازمین کی تعیناتی کے اسٹینڈنگ آڈرز میں ترمیم کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لسٹ بی ون اور انٹر میڈیٹ کلاس کورس کیلئے عمر کی حد میں بھی رعایت دے دی ،کسی بھی یونٹ میں تعینات کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹبل کا عرصہ تعیناتی ڈیڑھ سال کردی جبکہ اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کی یونٹس میں عرصہ تعیناتی ایک سال کردی گئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کی بہتری کے لئے شاندار اقدام ، سی ٹی ڈی کارپورلز کے کیرئیر کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہوگئیں۔ پنجاب کابینہ نے کاؤنٹر ٹیررازم فورس کے سروس اینڈ پروموشن رولز میں تبدیلی کی باضابطہ منظوری دے دی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سی ٹی ڈی کارپورلز کا بہترین سروس اینڈ پروموشن سٹرکچر تشکیل دے دیا گیا ہے اور سی ٹی ڈی میںخدمات سر انجام دینے والے کارپورلز اب گریڈ 12 کی بجائے گریڈ 14 میں ڈائریکٹ انڈر آفیسرز پروموٹ ہوں گے،ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ترمیم شدہ رولز کے بعد گریڈ 11 میں بھرتی ہونے والا کارپورل گریڈ 19 تک ترقی کی منازل طے کر سکے گا۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ آج 300 سے زائد کارپورلز کی ڈی پی سی کے بعد گریڈ 14 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ سی ٹی ڈی کے پروموشن کیڈر کے ملازمین کی گریڈ 17،18 اور 19 میں سیٹیں بڑھا دی گئیں،کاؤنٹر ٹیررازم فورس کے ترمیم شدہ رولز کے تحت گریڈ 14 سے گریڈ 19 تک 419 سیٹوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے،سی ٹی ڈی میں انڈر آفیسرز کی 320، سینئر انڈر آفیسرز کی 72، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 12 سیٹیں بڑھائی گئی ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر کی 06 اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کی 02 سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہاکہ دہشت گردی کے چیلنج سے نبرد آزما سی ٹی ڈی میں انتہائی کوالیفائیڈ نوجوان بہترین ٹریننگ کے بعد گریڈ 11 میں کارپورلز بھرتی کئے گئے، 2015 اور بعد ازاں دو مزید بیجز میں مجموعی طور پر 1500 کے قریب کارپورلز بھرتی کئے گئے،گریڈ 11 میں بھرتی ہونے والے کارپورلز کو 08 سال گزرنے کے باوجود اگلے گریڈ میں ترقی نہ دی جا سکی تھی

ماضی میں سی ٹی ڈی کارپورلز کے سروس سٹرکچر اور پروموشن رولز میں تبدیلی کی کوئی سنجیدہ کوشش بھی سامنے نہیں آئی تھی ۔ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف صف آرا سی ٹی ڈی کارپورلز کو ترقی کے حق سے عرصہ دراز سے محروم رکھا گیا

تاہم وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب پولیس کے تمام یونٹس میں سروس اور پروموشن سٹرکچر بہتر کیا گیا ہے جس کے نتیجے میںسینکڑوں کا رپورلز کی محکمانہ ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہونگی اور انکا کیرئیر ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…