جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

فتنہ سیاست کو فروغ دینے والے کو لوگ ایسے چھوڑ کر جارہے ہیں جیسے آندھی میں شاپر جاتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

datetime 16  جون‬‮  2023 |

سرگودھا (این این آئی)پی ڈی ایم کے رہنماء و جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فتنہ کی سیاست کو فروغ دینے والے کو لوگ ایسے چھوڑ کر جارہے ہیں جیسے آندھی میں شاپر جاتے ہیں ملکی پر امن سیاست کو گالی گلوچ اور تشدد میں تبدیل کرنیوالے کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کو فروغ دیا ہے اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا وقت آچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم و جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمن نے سرگودھا کے پارٹی رہنماء راؤعبدالقیوم و دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا محب وطن اور کارکنان کا شہر ہے جہاں کے لوگوں نے ہمیشہ محبت دی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کو مشکل سے نکال کر ریلیف فراہم کرنے کی طرف گامزن ہے اور مختلف اشیا کی قیمتیں اور ڈالر کے ریٹ بتدریج کم ہورہے ہیں اگر فتنہ حکومت نہ آتی تو جس طرح پاکستان ترقی کررہا تھا آج یہ اہم ترین معاشی لحاظ سے بہترین ممالک میں شمار ہونا تھا

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران کو ریڈ لائن قرار دینے والے آج پی ٹی آئی کو ایسے خیر آباد کہہ رہے ہیں جیسے آندھی میں شاپر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں ان کا کوئی نام لینے والا بھی نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی پر امن سیاست کو گالی گلوچ اور تشدد میں تبدیل کرنیوالے کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کو فروغ دیا ہے اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا وقت آچکا ہے۔ملاقات میں راؤ عبدالقیوم نے مولانا فضل الرحمن کوسرگودھا آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد سرگودھا آنے کا وعدہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…