پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹھٹھہ اور بدین میں تیز ہواؤں کیساتھ شدید بارشیں، نشیبی علاقے زیرِ آب، سندھ کے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان

datetime 16  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سمندری طوفان بپر جوئے بھارت میں ٹکرانے کے تقریبا 12 گھنٹے بعد اب ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ یہ کم دباؤ پاکستان میں تھر کے علاقے میں داخل ہوگیا ہے جہاں طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بحیر عرب میں بننے والے سمندری طوفان بپر جوئے گزشتہ شب بھارتی ریاست گجرات کے ساحلی علاقوں جاکھو اور سوراشٹرا سے ٹکرانے کے بعد سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کیٹی بندر سے 125 کلومیٹر، ٹھٹہ سے 165 کلومیٹر اور کراچی سے 220 کلوممیٹر کے فصلے پر ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواں کی رفتار 100 سے 120 جھکڑ 130 کلو میٹر فی گھنٹا تک پہنچ رہی ہے۔

ٹھٹھہ اور بدین کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور گزشتہ روز ٹھٹھہ کے علاقے بوھارا میں تیز ہوائیں اور موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس کے باعث سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا۔حکومت کی جانب سے بدین اور ٹھٹھہ کے علاقوں سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے مگر اب بھی کچھ لوگ ان علاقوں میں موجود ہیں جنھوں نے اپنے گھروں اور زمینوں کی حفاظت کے پیش نظر نقل مکانی نہیں کی۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ 17 جون تک ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپاکر، میرپور خاص اور عمر کوٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…