پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

عمران خان الوداع ، مزید 2 اہم رہنما ساتھ چھوڑ گئے

datetime 16  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں سیاسی شخصیات کے 9 مئی کے واقعات پر مذمت بیانات میں سرگودھا شہر کے حلقہ پی پی 77 سے سابق صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی اور ریجن کے حلقہ پی پی 92 سے سابق ایم پی اے عامر عنایت شاہانی نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا اور اعلان کیا کہ آئندہ سیاسی حکمت عملی کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کریں گے۔

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے حلقہ پی پی 77 سے گزشتہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب سابق ایم پی اے و سابق صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی نے 9 مئی کے واقعات کی پرزور مزمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا جن کا شمار سابق وزیرعظم عمران خان کے قریب عزیزوں میں ہوتا ہے۔جن کے بارے بتایا جا رہا ہے کہ 9مئی کے واقعات کے بعد غائب ہوگئے اور ان دنوں بیرون ملک فیملی کے ساتھ ہیں جنہوں نے نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے اعلان اپنے ویڈیو بیان میں 9مئی کے واقعات کو ناقابل برداشت قرار دیدیا اور آئندہ سیاسی معاملات وطن واپسی کے بعد دوستوں کی مشاورت سے کرنے کا اعلان کر دیا۔اسی طرح سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر کے حلقہ پی پی 92 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر گزشتہ الیکشن میں کامیاب سابق ایم پی اے عامر عنایت شاہانی نے 9 مئی کے واقعات کی مزمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا اور اعلان کیا کہ آئندہ سیاست کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کریں گے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…