جماعت اسلامی کی پانامہ لیکس بارے درخواست، سپریم کورٹ نے 9 سوالات اٹھا دیئے

15  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس میں 436 پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تحقیقات کیلئے دائر جماعت اسلامی کی درخواست پر نو سوالات اٹھادیئے، نو جون کی سماعت کے تحریری حکمنامے میں پوچھا گیا ہے کہ کیوں اور کن حالات میں باقی پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق اس کیس کو پانامہ کے مرکزی کیس سے الگ کیا گیا تھا۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے جماعت اسلامی کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر پہلے ہی 2016 میں پانامہ لیکس کی روشنی میں دائر تمام درخواستوں کو قابل سماعت نہ قرار دیا جا چکا ہوتا تو جماعت اسلامی کی درخواست قابل سماعت ہے بھی یا نہیں یہ سوال بھی اٹھ سکتا تھا تاہم اب سوالات یہ ہیں کہ کیا بیرون ملک جائیدادوں کا معاملہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت نہیں آتا؟

کیاٹیکس واجبات کی ادائییگی ایف بی آر افسران کے اختیار میں نہیں آتی؟کیا بیرون ملک جائیدادوں کی خرید کیلئے بھیجی گئی رقوم اسٹیٹ بینک اور فارن ایکسچینج مینوئل سے متعلقہ نہیں؟کیا ایف بی ار اور اسٹیٹ بینک کے پاس ان معاملات پر از خود فیصلوں کا نظام موجود نہیں؟کیا درخواست گزار نے اسٹیٹ بینک،ایف بی آر،ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے رجوع کیا؟

کیا متعلقہ اداروں کی موجودگی میں ان معاملات پر انکوائری کیلئے کیا الگ سے کمیشن بنایا جانا چاہئے؟اور کیاالگ سے کمیشن قائم کرنے سے کیا متعلقہ اداروں کا کام متاثر نہیں ہوگا؟کیا 436 افراد کو نوٹس کیے بغیر کمیشن قائم کیا جا سکتا ہے؟ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہجماعت اسلامی کے وکیل نے معاونت کیلئے وقت مانگا اس لئے مقدمے کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…