جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

جیل جانے کے بعد شوہر کا حوصلہ اور اللہ پر توکل بہت بڑھ گیا، اہلیہ پرویز الٰہی کا ردعمل

datetime 15  جون‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھر ی پرویز الٰہی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ جیل جانے کے بعد ان کے شوہر کا حوصلہ اور اللہ پر توکل بہت بڑھ گیا ہے، ان کا جو موقف پہلے تھا اس پر قائم ہیں اور آئندہ بھی قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے، میرے شوہر کو جیل میں عام قیدی کو دی جانے والی سہولتوں سے بھی محروم رکھا جارہا ہے،

میرا صرف اتنا سوال ہے کہ ہمارا قصور کیا ہے، انہوں نے اپنے معاملات اللہ کے سپرد کردئیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں پرویز الٰہی کی اہلیہ نے کہا کہ میں اپنے شوہر کیلئے پہلی دفعہ میڈیا کے سامنے آئی ہوں،چند روز قبل مجھے رات ڈیڑھ بڑھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ سے ٹیلیفون آئی کہ پرویز الٰہی کی رپورٹس لے کر فوری ہسپتال پہنچیں، میں میڈیکل رپورٹس لے کر ہسپتال پہنچیں وہاں پولیس کی بہت بڑی نفری موجود تھی،

ان سے درخواست کی کہ مجھے دومنٹ سے ملنے دیں،ان کے بھی چہرے لٹکے ہوئے تھے اور انہوں نے کہا کہ ہم پرویز الٰہی کی بہت عزت کرتے ہیں لیکن ہمیں اجازت نہیں ہے، میرے بار بار اصرار پر وہ اندر سے پوچھنے گئے لیکن اس کے باوجود مجھے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ میں وہاں چار گھنٹے کھڑی رہی اور اس دوران ساڑھے پانچ بجے پرویز الٰہی کو نا مکمل ٹیسٹوں کے ساتھ جیل واپس لے گئے،

ڈاکٹروں نے روکنے کی بھی کوشش کی لیکن ان کی بات نہیں سنی گئی اور اس کی گواہی ڈاکٹر بھی دیں گے۔اس کے بعد میں نے جیل میں ملاقات کی کوشش کی لیکن اجازت نہیں دی گئی، ایک روز مجھے بلایا گیا اور مجھے گاڑی میں چار گھنٹے بٹھایا گیا اور کہا گیا کہ اوپر رابطہ کر رہے ہیں ابھی آپ کو ملاتے ہیں لیکن پھر واپس گھر بھجوادیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ میری جمعرات کے روز پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی ہے وہ جسمانی طور پر بہت کمزور نظر آرہے تھے لیکن ان کا حوصلہ اور توکل اللہ کی ذات پر بہت بڑھ گیا ہیجس پر مجھے تسلی ہوئی کیونکہ ایسا پہلے نہیں تھا۔

اتنے ذہنی اور جسمانی تشدد کے بعد میں نے پوچھا اب آپ کیا سوچ رہے ہیں تو انہوں نے واضح کاہ کہ میرا پہلے جو موقف تھا میں اسی پر قائم ہوں اور آئندہ بھی قائم رہوں گا، انہوں نے ساری فیملی اور دوستوں کے لئے بھی یہی پیغام دیا ہے ۔انہوں نے جیل کے حالات بتائے وہ انتہائی درد ناک ہیں،پرویز الٰہی سی کلاس میں ہیں اگر کسی کو شبہ ہے تو وہ چیک کر سکتا ہے کہ میری بات میں کتنی سچائی ہے، سی کلاس سہولتیں تو ہر قیدی کا حق ہیں لیکن میرے شوہر کو بھی وہ بھی نہیں دی گئیں۔

پرویز الٰہ 77سال عمر کے ہیں،اس شخص کے ساتھ ظالمانہ سلوک کی وجہ کیا ہے،ان کا کیا قصور کہ ہماری شنوائی نہیں ہو رہی کہیں داد رسی نہیں ہو رہی، میں اس وجہ سے میڈیا کے سامنے آئی ہوں۔ جو عام شہری اورعام قیدی کے طور پر سہولتیں ملنی چاہئیں وہ کیوں نہیں دی جارہیں مجھے اس کا جواب چاہیے۔ میرے شوہر کا اللہ کی ذات پر توکل بہت مضبوط ہے، یہ کیسے ہو گیا یہ اللہ کا خاص کرم ہے، ہم تو بڑے گناہگار لوگ ہیں، مجھے اللہ پر مضبوط توکل اور بات چیت سے یہ بات سمجھ آئی ہے کہ انہوں نے اپنے معاملات اللہ کے سپرد کردئیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…