سمندری طوفان بپر جوائے کی آمد، سندھ کی ساحلی پٹی بری طرح متاثر

15  جون‬‮  2023

کراچی (این این آئی) سمندری طوفان بپر جوائے کی آمد سے سندھ کی ساحلی پٹی بری طرح متاثر ہے، لہریں آبادی میں داخل ہوچکی ہے تاہم کیٹی بندر، سجاول، بدین میں تیزبارش کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کیٹگری تھری کے سمندری طوفان بپرجوائے کی شدت بڑھنے لگی ہے اور کیٹی بندر سے فاصلہ کم ہوتا جارہا ہے۔

سندھ کی ساحلی پٹی پر خوف کے سائے منڈلارہے ہیں اور سمندر بپھر گیا، کیٹی بندر کے ساحل پر تیس فٹ تک لہریں بلند ہورہی ہیں جبکہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔سمندر میں شدید طغیانی کے باعث پانی ماہی گیروں کی بستیوں میں داخل ہو گیا ہے اور کھاروچھان اور شاہ بندر کے دیہات زیرآب آگئے۔ساحلی علاقہ ویران ہے، تیز لہروں کا شور سنائی دے رہا ہے، سجاول کی ساحلی پٹی بھی بری طرح متاثر ہوئی، جہاں کئی دیہاتوں میں پانی داخل ہوگیا تاہم آبادی کو خالی کرالیا گیا۔بدین میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش جاری ہے، ساحلی علاقے زیروپونٹ پر لہریں منہ زور ہوچکی ہیں تاہم آبادی کو ریسکیو کیا جاچکا ہے۔

آندھی اور طوفانی بارشیں شروع ہوچکی ہیں میرپور خاص میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے کئی درخت گرگئے۔ بجلی تاریں ٹوٹ گئی۔۔ بیشترعلاقوں کوبجلی کی فراہمی معطل ہیسمندری طوفان بپر جوئے کی آمد سے سندھ کی ساحلی پٹی بری طرح متاثر ہے، لہریں آبادی میں داخل ہوچکی ہے۔تھرپارکر میں بھی بپر جوئے کے اثرات نمایاں ہے، آندھی اور طوفانی بارشیں شروع ہوچکی ہیں جبکہ میرپور خاص میں گرد آلود ہوائیں چلنیسے کئی درخت گرگئے اور بجلی تاریں ٹوٹ گئی، جس کے باعث بیشترعلاقوں کوبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔کیٹی بندر، سجاول، بدین میں تیزبارش کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے اور ایک سو اسی کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…