پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

غلطی یا یاد دہانی؟ گوگل نے پاکستان میں الیکشن کا ڈوڈل لگا دیا

datetime 15  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)گوگل نے پاکستان کے لئے اپنا نیا ڈوڈل پیش کردیا،گوگل نے اپنے اس نئے ڈوڈل کے ذریعے پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخ کی یاد دہانی کروا دی۔گوگل نے پاکستان کے لئے عام انتخابات کی مناسبت سے اپنے ڈوڈل پر پاکستانی جھنڈا اور بیلٹ باکس نمایاں کر دیا۔گوگل پاکستان کے لئے اپنا ڈوڈل تبدیل کرتے ہوئے یاد دہانی کروا رہا ہے کہ پاکستان کے آئین کے مطابق رواں سال پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔

گوگل کے مطابق پاکستان میں قومی اسمبلیاں 13اگست کو تحلیل ہوجائیں گی جس کے بعد 60دنوں میں ملک بھر میں عام انتخابات کروانے لازمی ہوں گے،اس طرح ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے 14 اکتوبر کو عام انتخابات کروانے ہوں گے۔دوسری جانب گوگل نے گزشتہ شب 12بجتے ہی پاکستان کے لئے اپنا ڈوڈل تبدیل کیا تو دیکھتے ہی دیکھتے یہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ٹوئٹر صارفین بھی گوگل کے انداز پر دلچسپ تبصرے پیش کرتے ہوئے تعجب کا اظہار کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ کیا اب گوگل ہمیں بتائے گا الیکشن کب ہونے ہیں؟۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…