جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اوورسیز پاکستانیوں نے پاک فوج کو ریڈ لائن قرار دے دیا

datetime 15  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)انگلینڈ میں اوورسیز پاکستانیوں نے افواج پاکستان کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے پاک فوج کو ریڈ لائن قرار دے دیا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوںنے کہاکہ فوج پاکستان کا بہت مضبوط ادارہ ہے،پاک فوج کی حرمت ہم پر فرض ہے، کسی تھرڈ ورلڈ ملک میں بھی ایسا نہیں ہوتا،اداروں کے خلاف یہ سوچی سمجھی سازش ہے،یہ تو اچھا ہوا کہ ان لوگوں کی سازش بے نقاب ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ فوج ہے تو ہم ہیں، فوج کسی بھی ملک کی ریڈ لائن ہوتی ہے، پاکستان آرمی، پاکستان کی ریڈ لائن ہے، 9مئی کو جو کچھ ہوا اس سے بد تر کچھ بھی نہیں ہو سکتا،شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پر حملہ کیا اس کے علاوہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا،فوجی تنصیبات پر حملہ بالکل ناقابل معافی ہے۔انگلینڈ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے کہاکہ سانحہ 9مئی میں ملوث جتنے بھی ملزمان ہیں ان سب کو گرفتار کیا جائے،ان شرپسندوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…