بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

میئرکراچی بننے میں ناکام حافظ نعیم کا الیکشن کمیشن کو خط

datetime 15  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)میئرکراچی بننے میں ناکام امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔جماعت اسلامی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا گیاکہ سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے 29ارکان کو اغواے کیا۔

پی ٹی آئی ارکان کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا گیا۔خط میں لکھا گیا کہ الیکشن کمیشن کا بنیادی مقصد صاف و شفاف الیکشن کرانا ہے لیکن ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کمیشن خاموش تماشائی بنا رہا، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے فراڈ الیکشن کو کالعدم قرار دے کر نیا شیڈول جاری کرے۔ترجمان جماعت اسلامی نے کہاکہ ہر موقع پر الیکشن کمیشن کو سندھ حکومت کے غیر آئینی اورغیر جمہوری عمل سے آگاہ کیا،حاضری مکمل کی جاتی پھر میئر کے انتخاب کا عمل شروع کیا جاتا،بے رحمی سے مینڈیٹ کا قتل کیا گیا ،اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا، یہ حقیقی مینڈیٹ کے ساتھ دھوکا اور جبری قبضہ ہے، جس کے نتائج شہر اور ملک کے حق میں بہتر نہیں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…