کراچی(این این آئی)سمندر طوفان بائپر جوائے کی سندھ کی طرف آمد اور شدید بارشوں کے پیش نظر وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ہدایت جاری کردی۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ شدید بارشوں کے دوران پاکستان ٹیلی کام کو کہا ہے کہ ٹاور اور براڈ بینڈ کی سہولت چلتی رہے۔
علاوہ ازیں امین الحق نے کراچی، ٹھٹھہ اور سجاول میں ممکنہ طوفان کے پیشِ نظر متعلقہ حکام سے ہنگامی رابطے کیے ہیں۔وزیر آئی ٹی نے کراچی، ٹھٹھہ سجاول، ابراہیم حیدری اور مبارک ویلیج سمیت طوفان سے ممکنہ متاثر ہونے والے علاقوں میں اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔امین الحق نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں اپنی وزارت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔