بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

مون سون وممکنہ سیلابی صورتحال ‘ الرٹ جاری

datetime 13  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) پشاورسمیت خیبر پختونخوا میں مون سون اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو1122 نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کسی بھی ہنگامی حالات کی صورت میں فوری اقدامات اٹھانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں جبکہ فرضی مشقوں کا انعقاد بھی جاری ہے۔

ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کے مطابق مون سون و سیلاب سے بچاو کی عملی و تدریسی تربیت بھی جاری ہے، ریسکیو1122صوبے بھر دستیاب وسائل میں سکیورٹی اداروں، سول ڈیفنس، سکول وکالجز اور مقامی افراد کو تربیت فراہم کر رہا ہے جس کا بنیادی مقصد کسی بھی ایمرجنسی کے دوران کوئی بھی شخص اپنی جان بچانے کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کے تحفظ کو بھی یقینی بنا سکے، ریسکیو1122 نے گزشتہ ایک ماہ میں ریسکیو1122 نے 7781 افراد کو تربیت فراہم کی جس میں 1834 بنیادی طبی امداد کرنے فراہم کرنے کے سیشنز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہونے والے کشتی میں انخلا کے 930 تربیتی سیشنز ہوئے جس میں سوات میں 14، دیرلوئر 8، ہنگو20، ڈیرہ 66، خیبر 02، کرک 40، ٹانک24، مالاکنڈ 11، نوشہرہ 58، ہری پور 1،مردان 12،بٹگرام 1،لکی مروت 80،بونیر 03،لوئر چترال 25،اپر چترال 10،باجوڑ 20،تورغر 01،لوئر کوہستان 01،کرم 7،شمالی وزیرستان 02اورپشاورمیں 11سیشن کاانعقادکیاگیااسی طرح ریسکیو1122کے زیراہتمام ابتدائی طبی امداد کے تحت سوات میں 20،دیر لوئر 12،ہنگو 30،ڈی آئی خان 71،خیبر 05،کرک 80،ٹانک81،ملاکنڈ55،نوشہرہ 41،ہری پور 3،صوابی 13،مردان 50،بٹگرام 3،لکی مروت 70،بونیر 13،اپر چترال 430،لوئر چترال230،باجوڑ 15،تورغر 01،کوہاٹ 105،دیر اپر 15،لوئر کوہستان 01،بنوں 8،کرم 11،مانسہرہ 10،ایبٹ آباد 110،چارسدہ 108،شمالی وزیرستان 2،اورکزئی 15،کوہستان اپر 55،شانگلہ 138،پشاور 79 اور جنوبی وزیرستان میں 35 سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…