لاہور (این این آئی) محکمہ موسمیات نے منگل 13جون سے ملک بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی، جس سے کچے مکانات سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13سے 14جون کو اسلام آباد، اٹک چکوال سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ چترال، دیر، سوات، ہری پور، چارسدہ، پشاورمیں بھی بادل برسیں گے۔
مزید بتایا کہ 13سے17جون کے دوران، بدین، تھر پارکر، میرپورخاص میں تیز ہواں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 14 سے 16جون کے دوران کراچی، حیدرآباد، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، بارکھان، قلات، خضدار، نصیرآباد میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ 15سے 18جون کو کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات اور پنجاب میں بارش کا امکان ہے اور بعض مقامات پرموسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ سمندری طوفان 600کلومیٹر اور ٹھٹھہ کے جنوب میں 580کلومیٹرکے فاصلے پرموجود ہے، جو 14جون کی صبح تک مزید شمال کی جانب بڑھے گا۔