بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عدالت کا علیمہ خان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ آگیا

datetime 12  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔اے ٹی سی لاہور میں علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

علیمہ خان نے تھانہ سرور روڈ میں جناح ہائوس پر حملہ کیس میں رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور اے ٹی سی میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقدمہ میں ملوث کیا، جناح ہاس پر موجودگی سے کوئی جرم ثابت نہیں ہوتا۔

علیمہ خان نے مقف اپنایا کہ انہوں نے لوگوں کو جناح ہاس کے اندر جانے سے روکا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی۔

علیمہ خان نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔عدالت نے علیمہ خان کی 27جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

عدالت نے علیمہ خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…