بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹک ٹاکر صندل خٹک گرفتار

datetime 12  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر ٹک ٹاکر صندل خٹک کو گرفتار کرلیا۔اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس کی سماعت کی جس دوران مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

دوران سماعت ملزمہ صندل خٹک نے مؤقف اپنایا کہ میں نے حریم شاہ کی ویڈیو بنائی اور نہ لیک کیں، حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، وہ مجھے سال سے تنگ کررہی ہے، حریم مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھ پر الزام لگا رہی کہ میں نے حریم شاہ کے ساتھ زیادتی کروائی،میں نے نہ حریم شاہ کی ویڈیو بنائی نہ لیک کیں۔ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نازیبا وڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں۔ پراسیکیوٹر نے کہاکہ ٹک ٹاک پر کشمیر کی آزادی کے لیے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں، ٹک ٹاکرز جو ویڈیوز بناتے ہیں، سب کو معلوم ہے۔اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کیے جانے کے بعد ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ کو دھمکیوں کے نتائج جلد مل جائیں گے۔حریم شاہ کے خلاف صندل خٹک نے درخواست دائر کی تھی جس میں درج تھا کہ وہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کر رہی ہیں، حریم شاہ انہیں سنگین دھمکیاں بھی دے رہی ہیں جبکہ ایف آئی اے درخواست کے باوجود کارروائی نہیں کر رہی۔ حریم شاہ کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں پر صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ کے الزامات کی پہلے ہی تردید کر چکی ہوں۔حریم شاہ کی جانب سے مجھے سنگین دھمکیاں ملی ہیں، حریم شاہ کو دھمکیوں کے نتائج جلد مل جائیں گے مجھے سکیورٹی چاہیے، کرک میں سیکیورٹی کیلئے تھانے گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…