پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ عالمی فلکیات مرکز نے ممکنہ تاریخ بتادی

12  جون‬‮  2023

کراچی(این این آئی)دنیا کے بیشتر مسلم ممالک میں ذی الحج کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے ماہر فلکیات نے بتایا دیا۔بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے ملکوں میں جہاں اتوار 18 جون کو 29 ذو القعد ہے چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

ان ملکوں میں یکم ذوالحج پیر 19 جون کو اور عید الاضحی بدھ 28 جون کوہوسکتی ہے۔ پاکستان میں 18 جون کو 28 ذو القعد ہوگی اور چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 19 جون یعنی 29 ذو القعد کو ہوگا۔پاکستان میں یکم ذوالحج منگل 20 جون یا یا بدھ 21 جون کو متوقع ہے۔ اس طرح پاکستان میں عید الاضحی جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔فلکیات کے بین الاقوامی مرکزکے مطابق بیشتر مسلمان ممالک میں 29 ذی قعد یعنی 18 جون کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ عالم اسلام کے مغربی اور وسطی علاقوں میں اس تاریخ کوٹیلی اسکوپ کے ذریعے بھی چاند مشکل سے دیکھا جا سکے گا۔عالمی فلکیات مرکز کے مطابق 18جون بروز اتوار کو اسلامی دنیا کے مشرقی علاقوں میں کسی بھی طرح چاند نہیں دیکھا جاسکے گا۔جکارتہ میں سورج غروب ہونے کے 7 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی پیدائش کو 6 گھنٹے اور 5 منٹ ہوچکے ہوں گے۔ ابوظبی میں سورج غروب ہونے کے 29 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اور اس وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور 4 منٹ ہوچکی ہوگی۔ریاض میں سورج غروب ہونے کے 31 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی عمر 13 گھنٹے ہوگی۔ عمان اور مقبوضہ بیت المقدس میں میں چاند سورج غروب ہونے کے 37 منٹ بعد نظروں سے اوجھل ہوگا اس وقت اس کی عمر 14 گھنٹے ہوچکی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…