بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

فرانس میں جنرل باجوہ کی ویڈیو بنانے والی شخص کی شناخت ہوگئی، تصویر بھی منظرعام پر

datetime 12  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )کچھ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ پیرس میں افغان شہری نے شدید بدتمیزی کی اور ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی ۔ اس حوالے سے اہم اطلاعات سامنے آئیں ہیں کہ قمر جاوید باجوہ کیساتھ یہ واقعہ پیش آیا تو وہ فیملی کے ہمراہ پیرس میں چھٹیوں پر تھے اور ویڈیو میں ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں جبکہ بیٹا اور بہو گاڑی لینے کیلئے پارکنگ کی طرف گئے ہوئے تھے ۔

پاکستانی سفارت خانے کی درخواست پر فرانسیسی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اس افغان شہری کی شناخت کر لی ہے ۔ سینئر صحافی جاوید چوہدری کے مطابق اس لڑکے کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار کا رہائشی ہے ،اس نے فرانس میں سیاسی پنا ہ لی ہوئی ہے ،شاہد اس وقت فرانس کے شہر ٹولوس میں رہائش پذیر ہے جبکہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے بھی اس لڑکے کی شناخت کی تصدیق کر دی ہے کہ یہ وہی ہے جس نے بدتمیزی کی ۔جاوید چوہدری نے بتایا کہ فرانسیسی قانون کے مطابق شاہد کو سنگین نتائج کا سامنا پڑ سکتاہے ، اسے 12 ہزار یوروز کا جرمانہ کیا جائے گا اور اسے جیل بھیجا جائے گا یا پھر یہ اسے ملک بد ر کر دیا جائے گا۔ فرانسیسی قانون سیاحوں کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات کو نہایت سنجیدگی سے دیکھتاہے اور اس کیلئے سخت سزائیں بھی ہیں ، جنرل ریٹائر باجوہ کے ساتھ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ بھی سیاح کی حیثیت سے ہی فرانس میں اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھے ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…