کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سمندری طوفان سے نمٹنے کیلئے فوج کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے اور تمام اقدامات کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت سندھ نے طوفان بپرجوائے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کردیئے ہیں اور سمندری طوفان سے نمٹنے کیلئے فوج کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔اانہوں نے کہا کہ کور کمانڈر کراچی اور جی او سی حیدرآباد سے بھی رابطے میں ہیں، طوفان سے زیادہ خطرہ ٹھٹھہ اوربدین میں ہے، آٹھ سے نو ہزار خاندانوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کرنا پڑسکتی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم نے 3اضلاع کے کمشنرکو ہدایات جاری کی ہیں ، طوفان کے پیش نظرہم تمام اقدامات کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور کمشنرکراچی کوبل بورڈز،عمارتوں کومحفوظ بنانیکے احکامات بھی دے دیئے ہیں۔