اسلام آباد (این این آئی)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینل، انورٹر اور بیٹریوں کے خام مال کو کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز پیش کر دی گئی۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کے لئے درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان درآمدات میں اضافہ افراط زر کی ایک اہم وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قیمت میں کمی کرنے کے لیے حکومت کوئلے کے استعمال اور شمسی توانائی کو فروغ دینے کا پختہ ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئلے سے چلنے والے بجلی کے کارخانوں کو ترغیب دی جارہی ہے کہ وہ مقامی کوئلہ استعمال کریں، انہوں نے کہا کہ سولر پینل، انورٹر اور بیٹریوں کے خام مال کو کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا جا رہا ہے۔