منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

طوفان بائپر جوائے، 13 جون کی رات سے تیز ہوا، موسلا دھار بارش کا امکان

datetime 9  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بحیرہ عرب میں انتہائی شدید سمندری طوفان بائپر جوائے کی شدت برقرار ہے جس کے باعث 13 جون کی رات سے سندھ مکران کی ساحلی پٹی پر تیز ہوا اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان 12 گھنٹوں سے شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے

سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 1120 کلو میٹر دور ہے۔طوفان کے مرکز کے گرد ہوا کی رفتار 130 سے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، موسمیاتی سازگار ماحول سسٹم کی شدت میں اضافہ کر رہا ہے۔آئندہ 2 روز طوفان شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھتا رہے گا، سمندری طوفان کی بحیرہ عرب میں موجودگی تک سمندر میں شدید طغیانی کی کیفیت رہے گی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ 12 جون سے سمندری طوفان کی موجودگی تک کھلے سمندر میں نہ جائیں، محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہے۔عالمی ماہرِ موسمیات جیسن نکولس کے مطابق طوفان بائپر جوائے شمال کی طرف بڑھ رہا ہے، رواں ہفتیتک یہ طوفان شدت برقرار رکھے گا۔انہوں نے بتایا ہے کہ طوفان سے بھارتی گجرات اور پاکستان کے جنوبی ساحلی علاقوں کوخطرہ نظر آ رہا ہے۔عالمی ماہرِ موسمیات جیسن نکولس کے مطابق عمان پر سمندری طوفان کے اثرات کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…