پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

استحکام پاکستان پارٹی کی تقریب،فواد چوہدری کے چہرہ چھپانے پر عون چوہدری کا رد عمل

datetime 8  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کی تقریب میں فواد چوہدری کے چہرہ چھپانے پر عون چوہدری نے کہاہے کہ 9 مئی کے واقعات کو یہ لوگ جسٹیفائی نہیں کرسکیں گے۔ ایک انٹرویومیں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کو یہ لوگ جسٹیفائی نہیں کرسکیں گے، میں نیچہرہ چھپاتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا، فواد چوہدری عنقریب سامنے آئیں گے اور وضاحت کریں گے، چہرہ چھپانے والی ایسی کوئی بات نہیں۔

عون چوہدری نے کہا کہ چند روز بعد جہانگیر ترین اسلام آبادآئیں گے، مزیدلوگ جماعت میں شمولیت اختیار کرینگے، بہت سارے لوگ جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی زیدی پی ٹی آئی کے بانی رکن میں سے تھے، عامر کیانی 30 سال سے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ تھے، عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی میں بال سفید کرلیے، یہ لوگ پہلے بھی جیتے تھے، اب بھی الیکشن میں جیت جائیں گے، اپنی محنت سے یہ لوگ جیت کر دکھائیں گے، ہم نے نفرت کی سیاست نہیں کرنی، ہم نفرت کی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم ملک کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں، ہم سب چاہتے ہیں اپوزیشن اور حکومت مل کر آگے چلے، ملک ترقی کرے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…