راولپنڈی (این این آئی)صدر تاجران سید پور روڈ پنڈوڑہ راجہ غلام اصغر نے کہا ہے کہ دکانیں 8بجے بند کرنے سے بہتر ہے پارلیمنٹ کو 8 سال تک بند کر کے دیکھیں اربوں نہیں کھربوں کی بچت ہوگی اور ملک بھی خوشحال ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار صدر تاجران سید پور روڈ پنڈوڑہ راجہ غلام اصغر نے اپنے ایک بیان کیا۔
انھوں نے کہا پہلے کرونا اور لاک ڈاون اس کے بعد آئی جے پی روڈ پر کام کی وجہ سے سید پور روڈ پنڈوڑہ بازار کے تاجران کا کاروبار برباد ہوگیا، اوپر سے 8بجے کام بند کروانے کے حکومت کے ارادے ہیں اس سے ہمارا معاشی قتل ہوگا، ہمارے ساتھ ظلم و ذیادتی کی گئی تو ہم سراپا احتجاج ہوں گئے، حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرکے بچت کرے نہ کہ ہماری دوکانیں بند کروا کر، ہم اس ناحق اقدام کو ماننے سے انکار کرتے ہیں، ہرگز 8بجے دکانیں بند نہیں کریں گے۔حکومت بجٹ میں تاجروں کو بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں پر چھوٹ دے۔