پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ریاست کیخلاف سنگین اقدامات کی منصوبہ بندی کے ٹھوس شواہد ہیں، وزیراعظم

datetime 8  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نویں جائزے کے لیے تمام شرائط پوری کرلی ہیں، امید ہے اسی مہینے اچھی خبریں ملیں گی، خدانخواستہ کوئی گڑبڑ ہوئی تو ہماری قوم بہت مضبوط ہے،9 مئی کو شرپسند جتھوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا اور ریاست کے خلاف سنگین اقدامات کی منصوبہ بندی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کو حالیہ انتخابات میں زبردست کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں، ترکیہ کے عوام نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور انہیں مزید 5 برس کے لیے مینڈیٹ دیا، پاکستان کے عوام اس شاندار پیش رفت پر بہت خوش ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے کہ میں اپنے بھائی طیب اردوان کے ساتھ مل کر کام کروں گا،

وہ ایک صاحب بصیرت رہنما ہیں، امید ہے کہ ہمارے برادرانہ، باہمی مشاورتی اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں تعلقات مزید بلندیوں کو پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا جن پاکستان دیوالیہ کے دہانے پر تھا کیونکہ اس وقت کی حکومت نے ا?ئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی، معیشت ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور پھر ہمیں تباہ کن سیلاب کا بھی سامنا کرنا پڑا،

بین الاقوامی حالات کی وجہ سے تیزی سے بڑھتی مہنگائی بھی درپیش تھی، اللہ کا کرم ہے کہ ہم نے اس تمام صورتحال کا مقابلہ کیا اور بہترین انداز میں اس سے نمٹنے میں کامیاب رہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوانے میں کامیاب رہے، بلا خوف و تردد کہہ سکتا ہوں کہ بیپناہ چیلنجز کے باوجود ہم نے ان میں کامیابی حاصل کی، ہم اب بھی پْرامید ہیں کہ ا?ئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا معاہدہ حیقیقت کا روپ دھارے گا، نویں جائزے کے لیے ہم نے تمام شرائط پوری کردی ہیں، مجھے امید ہے کہ ہمیں اسی مہینے اچھی خبریں ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ میری ٹیلی فون پر آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر سے بہت اچھی بات چیت ہوئی اور بہت مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئی، مجھے یقین ہے کہ یہ پروگرام حقیقت کا روپ دھارے گا، خدانخواستہ کوئی گڑبڑ ہوئی تو ہماری قوم بہت مضبوط ہے۔عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کرپشن کے الزامات پر گرفتار ہوئے، قانون کو اس سے نمٹنا ہی تھا، اگر عمران خان سچے تھے تو حقائق سامنے لاتے اور عدالت سے کلین چٹ لے لیتے، انہوں نے اپنی گرفتاری کے خلاف شدید ردعمل دینے کے لیے خود اپنے لوگوں کو اکسایا۔

انہوں نے کہا کہ اب قانون اپنا راستہ اپنا رہا ہے، جنہوں نے سول تنصیبات پر حملہ کیا انہیں سویلین قانون اور جنہوں نے فوجی تنصیبات پر حملی کیا انہیں فوجی قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ طیب اردوان کو ملنے والا تازہ مینڈیٹ میرے اور پاکستان کے عوام کے لیے ایک اہم موقع ہے کہ ہم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دیں، دونوں ملکوں کے لوگ ایک جان دو قالب ہیں، ہم مل کر کام کریں گے اور اپنا تجارتی حجم بڑھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…