بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

خدیجہ شاہ کیس،امریکی سفارتخانے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی

datetime 8  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دفترخارجہ نے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کیس میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر رسائی کی درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی ہے،9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے،پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں،انسداد دہشتگردی پر پاکستان، چین اور ایران کے سہ فریقی مذاکرات ہورہے ہیں،

عالمی برادری سے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ خدیجہ شاہ کی دہری شہریت کی وجہ سے امریکی سفارتخانے نے قونصلر رسائی کی درخواست کی جو وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔ترجمان نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے،

پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنے والا ملک ہے، پاکستان میں تمام شہریوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں، پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ انسداد دہشتگردی پر پاکستان، چین اور ایران کے سہ فریقی مذاکرات ہورہے ہیں، بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی کاؤنٹر ٹیررازم کررہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی افواج کا ظلم و ستم جاری ہے، عالمی برادری سے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق کا پہلا دورہ مکمل کرلیا، بلاول بھٹو نے عراق میں سرکاری حکام، بزنس کمیونٹی سے ملاقات اور زیارات کا بھی دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے عراق میں بحالی اور امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر ناروے،بلجیم، سویڈن کے دورے پر ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی روس کے اہم دورے پر ہیں، چیئرمین سینیٹ کے دورے کا مقصد پاک روس تعلقات میں بہتری لانا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…