جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا20 جون تک فیصلے ہوجائیں گے ‘ شیخ رشید

datetime 8  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 20جون تک اہم فیصلے ہوجائیں گے کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ آصف زرداری نے کہا ہے الیکشن میں کرواں گا، فضل الرحمان نے کہا الیکشن میں کرواں گا ۔

نوازشریف کہتے ہیں کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہوگی تو الیکشن ہوگا، 20جون کو فیصلے ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ سازوں نے زمینی حقائق سے آنکھیں بند کررکھی ہیں، قوم اللہ اور عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کا پوسٹ مارٹم کیا ہے اور حکومت شادیانے بجارہی ہے۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ جتنی مرضی منصوبہ بندی کرلی جائے ہوگا وہی جو اللہ کو منظور ہوگا، آئین،قانون اور عوام کا کہیں ذکر نہیں، 9مئی کے واقعہ کی ساری قوم مذمت کرتی ہے اور عظیم فوج کے ساتھ کھڑی ہے، لیکن چہرے بدلنے اور جیلیں بھرنے سے لوگوں کی رائے نہیں بدلی جاسکتی۔سابق وزیرداخلہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو معیشت آصف زرداری جیل میں پڑھ کر آئے وہ 2013،2008اورموجودہ 14ماہ کی تھی، آئی ایم ایف سے چھٹی ،دوست ممالک کی مالیاتی کٹی،ن لیگ فارغ،غریب تباہ و برباد، آٹا،ڈالرمہنگا اور نایاب یہ ہیں حکومت کے حالات۔ان کامزید کہنا تھا کہ 100افراد 24کروڑ لوگوں کی خواہشوں اور خوشیوں کا خون کر رہے ہیں، گھر میں4بلین ڈالرہیں اورآصف زردای100بلین ڈالر زرمبادلہ کی بات کررہے ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیااور لوگوں کے شعور پر زنجیریں پہنا دی گئی ہیں، ساریپڑوسی سمجھا رہے ہیں لیکن عوام کیردعمل سیخوف زدہ حکومت کچھ سننے کیلئے تیار نہیں۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…