اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2023-24میں وزیر اعظم اقدامات کے تحت 80ارب روپے کے 9 منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے پروگرام کیلئے 30 ارب روپے مختص کردئے گئے۔جنگ اخبار میں رانا غلام قادر کی خبرکے مطا بق زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے پروگرام کے لیے 30 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے 10 ارب روپے، وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے لیے 5 ارب روپے اور پاکستان انڈومنٹ فنڈ برائے ایجوکیشن کے لیے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ وزیراعظم کے آئی ٹی اسٹارپ اور وینچر کیپیٹل پروگرام کے لیے 5 ارب روپے اور وزیر اعظم اسپورٹس اقدامات کے لیے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔