پولیس اہلکاروں نے کروڑ پتی بھکاری سے لاکھوں روپے چھین لئے،بھکاری نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

7  جون‬‮  2023

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں کروڑ پتی بھکاری سے پولیس اہلکار وں نے 7لاکھ روپے چھین لئے جس کی واپسی کیلئے بھکاری عدالت پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مظفر نامی بھکاری کروڑ پتی نکلا، پولیس اہلکاروں کے 7لاکھ روپے چھیننے پر بھکاری انصاف کیلئے عدالت پہنچ گیا۔

بھکاری مظفر حسین نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں مو قف پیش کیا کہ 25سالوں سے بھیک مانگ کر رقم بینک میں جمع کروا رہا ہوں، اس رقم سے میں نے 7لاکھ روپے کا پلاٹ خریدا، خریدے ہوئے پلاٹ کی رقم دینے جا رہا تھا کہ پولیس نے 7 لاکھ چھین کر آپس میں بانٹ لئے۔

مقدمے میں نامزد پولیس اہلکاروں نے عدالت میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ بھکاری جھوٹ بول رہا ہے، اس کے پاس 7لاکھ کہاں سے آئے۔عدالت نے جب بھکاری کا بینک ریکارڈ طلب کیا تو اس کے اکاؤنٹ میں مزید 3کروڑ روپے موجود تھے۔عدالت نے بھکاری سے 7لاکھ روپے چھیننے کے الزام پر تھانیدار اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…