اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا ہے کہ حکومت کو عدلیہ کی قانون سازی سے متعلق سپریم کورٹ سے مشاورت کرنی چاہیے۔
انہوں نے گڈ ٹو سی یو کا حوالہ بھی دیا۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس محمد علی مظہر بھی شامل ہیں۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے گڈ ٹو سی یو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام وکلا یہیں ہیں لیکن ان کو دیکھ کر اپنا جملہ نہیں دہراوں گا۔چیف جسٹس پاکستان نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ سماعت کا حکم نامہ جاری کریں گے۔