ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک فوج کیخلاف سازش پاکستان کیخلاف سازش ہے،3 اور پی ٹی آئی رہنما پارٹی چھوڑ گئے

datetime 31  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ(این این آئی)سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا، نئے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کریں گے۔سید احمد حسین شاہ نے مانسہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔پاک فوج کے خلاف سازش پاکستان کے خلاف سازش کے مترداف ہے۔

شہدا کی تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خاندان اور ووٹرز کے مشکور ہیں جنہوں نے ان کے فیصلے کی تائید کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل کے لئے ووٹرز سے باہمی مشاورت کریں گے۔دوسری جانب ہزارہ ڈویژن کے 2اضلاع اپر و لوئر کوہستان سے دو سابق ممبران خیبر پختونخوا اسمبلی نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

اپر کوہستان پی کے 25 سے سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد دیدار خان اور پی کے 26 لوئر کوہستان سے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالغفار شاہ نے پاکستان تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے 9مئی کے واقعات کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے، ہماری افواج کی وجہ سے ہمارے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاک فوج ہے تو یہ وطن سلامت ہے، پاک فوج اور دیگر اداروں کا وقار، عزت و احترام لازم ہے، پارٹی احتجاج میں ہونے والے نعروں پر دل آزاری ہوئی ہے جس پر معذرت خواہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…