ہائرایجوکیشن کا کالجز اور یونیورسٹیزمیں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

31  مئی‬‮  2023

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)کالجز اور یونیور سٹیزمیں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، 6 جون کو کالجز اور یونیورسٹیز بند ہوجائیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری ہائیرایجوکیشن جاوید اختر محمود نےچھ جون سے کالجز اوریونیور سٹیزمیں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے اعلان کے مطابق 5 جون کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز میں چھٹیوں کا آغاز ہوجائے گا۔سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جاوید اختر محمود نے بتایا ہے کہ موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا ۔اس سے قبل پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق پنجاب میں بھی موسم گرما کی تعطیلات 6 جون سے 20 اگست تک ہوں گی۔علاوہ ازیں سندھ بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق یکم جون سے 31 جولائی تک سرکاری اور نجی کالجز بند رہیں گے۔اس سے قبل محکمہ سکولزایجوکیشن سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، فیصلے کا اطلاق سندھ کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…