مانسہرہ(این این آئی)سابق رکن اسمبلی مشیر وزیر اعلی کے پی کے سید احمد شاہ نے نو مئی واقعات کیخلاف احتجاجا پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں۔مانسہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیداحمدحسین شاہ نے کہا کہ میں نے پاکستان ائیرفورس اور پاکستان نیوی میں 18سال بطور لیفٹیننٹ کمانڈر ملازمت کی ہے
پاک فوج کے افسران اور جوان ہروقت ملک کی حفاظت کیلئے تیاررہتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ نومئی کے واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتا ہوں ،نومئی کو لاہور کور کمانڈر کے گھر حملے ، کورکمانڈر پشاور کے گھر کے گھیرائو ،جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،یہ حملہ پاکستان پرحملہ ہے ،میں پی ٹی آئی کوالوداع کہتا ہوں اس فیصلہ پر میرے خاندان اور جنبہ نے جوحمایت کی اس پر ان کامشکور ہوں،آئندہ کالائحہ عمل جنبہ برادری ،دوستوں ،بزرگوں کی مشاورت سے کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات اور سویلین املاک کو جلانا توڑ پھوڑ ملک پر حملہ ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا ،شہدا کے عزیزو اقارب اور عوامی جذبات مجروح ہوئے ،ہم اپنے شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔