ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

دہشتگردی کے مقدمے میں اسد عمر کی ضمانت منظور

datetime 29  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9 مئی کے واقعات پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد عمر کے خلاف لاہور میں درج دہشتگردی کے مقدمے میں 25 ہزار روپے کے مچلکوں پر حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں جمعرات تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی لاہور کے تھابہ گلبرگ میں درج دہشتگردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ لاہور کی متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کے لیے کم از کم دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے اور عدالت ایسا حکم دے کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی اس مقدمے میں گرفتار نا کیا جا سکے۔عدالت نے 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض اسد عمر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں جمعرات تک لاہور کی متعلقہ کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد اسد عمر کے خلاف 10 مئی کو لاہور کے تھانہ گلبرگ میں دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…