اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی گرفتاری کے خلاف اور طلبی سہولیات فراہمی کی درخواست پر دو جون کو اڈیالہ جیل سے ان کی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہریار آفریدی کے بھائی کی درخواست پر سماعت کی جس میں شہریار آفریدی کے وکیل افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ شہریار آفریدی کو جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، انہیں جیل میں چکی دی گئی ہے، ان کا ایک بازو کام کرنا چھوڑ گیا ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ شہریار آفریدی کے بچوں کو جیل میں ان سے ملنے کی اجازت دی جائے، ان کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے، شہریار آفریدی نے ماسٹر کیا ہوا ہے ، انہیں اس کے مطابق سہولتیں فراہم کی جائیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ شہریار آفریدی کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے اور ڈاکٹروں سے رپورٹ طلب کی جائے۔