کراچی(این این آئی)سندھ کے محکمہ خزانہ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ رواں مالی سال صوبے کے کئی محکموں نے مختص بجٹ استعمال ہی نہیں کیا۔
رواں مالی سال صوبہ سندھ میں فقط 20 فیصد بجٹ استعمال ہوسکا،کئی محکموں نے مختص بجٹ استعمال ہی نہیں کیا۔
محکمہ خزانہ کی تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ رواں مالی سال صوبے کے ترقیاتی بجٹ کے 459 ارب میں سے صرف 92 ارب روپے خرچ ہو پائے، اور ترقیاتی بجٹ کے استعمال نہ ہونے کی وجہ سیلاب بتایا گیا، جب کہ کراچی کے میگا پروجیکٹ کیلئے 10 ارب میں سے 29 فیصد فنڈز استعمال ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سالی محکمہ آبپاشی نے سب سے زیادہ 44 فیصد بجٹ خرچ کیا، اس کے برعکس محکمہ صحت کے ترقیاتی بجٹ کا صرف 7 فیصد اور تعلیمی شعبے کے ترقی میں سے صرف 12 فیصد استعمال ہو پایا۔