منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

9مئی واقعات،پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں اورکارکنان کی فہرست تیار

datetime 28  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں 9 مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث تحریک انصاف کے سرکردہ اورکارکنان پر مشتمل 402 افراد کی فہرست مرتب کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے تیار کی گئی فہرست میں اراکین اسمبلی، بلدیاتی نمائندے، علاقائی ذمہ داران، فعال کارکان شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق فہرست میں رکن سندھ اسمبلی رزاق گھانجی، منور قریشی، حبیب اللہ خان نیازی، شیروز، اسلم خان نیازی، عمر نیازی، خالد روبی، کامران مہناز، عامر جوگی، یاسر بلوچ، عمیر شاہد، عبید الرحمن،مسرور سیال،سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن جمیل،ریٹائرڈ کیپٹن رضوان احمد خان،سید علی زیدی اور آفتاب صدیقی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں پولیس کی فہرست میں اراکین قومی اسمبلی فہیم خان، نجیب ہارون، غزالہ سیفی، نصرت وحید، رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان،شہزاد قریشی،علی جی جی،عمیر عماری، شہریار خان شر سابق گونرسندھ عمران اسماعیل کا نام بھی شامل ہے جبکہ دیگر میں ثمر علی خان، فیصل بشیر، کوثر خان،ظہیر شاہ، شیر محمد کاکڑ،سبحان ساحل، جابرخانزادہ، سلمان خان بنگش، ریاض حیدر، عمر دراز، ادیب احمد، سید فردوس شمیم نقوی، رانا محمد شیخ، حلیم عادل شیخ، ڈاکٹر نیاز، سیف الرحمن،حبیب سواتی، ملک شہزاد اعوان، ربستان خان،عطااللہ سابق رکن قومی اسمبلی اور دیگر علا قائی ذمہ داران شامل ہیں۔فہرست میں نامزد افراد کے نام، ولدیت، پیشہ، ایڈریس اور موبائل نمبر بھی مرتب کیے گئے ہیں اور اس فہرست کو متعلقہ تھانوں میں ارسال کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…