ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف  پر حملہ، سیکیورٹی انچارج بیان سے مکر گئے

datetime 28  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لیگی قائد کے سیکیورٹی انچارج نواز شریف پر حملے کے بیان سے مکر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سیکیورٹی انچارج خرم بٹ نے لندن میں میاں نواز شریف کی گاڑی پر حملے کے حوالے سے ٹوئٹر پر خبر جاری کی

تاہم حملے کی خبر غلط فہمی نکلی اور انھوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق خرم بٹ نے ٹوئٹ میں نواز شریف پر حملے اور حملہ آور کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا، انھوں نے حملے سے متاثرہ گاڑی اور مبینہ گرفتاری کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔نواز شریف ن لیگ کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں سیاہ فام شخص کو گرفتار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، خرم بٹ نے ٹویٹ میں نواز شریف پر حملے کا الزام بھی پی ٹی آئی پر عائد کیا تھا۔ انھوں نے لکھا کہ نواز شریف خیریت سے ہیں، حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تاہم، حقائق سامنے آنے پر نواز شریف کے سیکیورٹی انچارج نے یو ٹرن لے لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…