بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

ایٹمی دھماکوں پرراجہ ظفر الحق ،گوہرایوب اورخودکوکریڈیٹ دیتاہوں ‘ شیخ رشید

datetime 28  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کوئی شوگرفیکٹری نہیں ہوتی عوام کے دلوں میں ہوتی ہے ،آج جو(ن)لیگ فصل بورہی ہے کل اسے کاٹے گی ،قصورکابریانی جلسہ لال حویلی کاکچھ نہیں بیگاڑسکتا،یوم تکبیرکے ایٹمی دھماکوں پرراجہ ظفر الحق گوہرایوب اورخودشیخ رشیدکوکریڈیٹ دیتاہوں ،باقی ساری کابینہ نواز شریف سمیت دھماکوں کی مخالف تھی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 13جماعتی ٹولہ عوام میں نفرت کا نشان بن چکاہے ،ووٹ مانگنے والے پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں ووٹ دینے والے ابھی نہیں بدلے، آئی ایم ایف سے چھٹی اوردوستوں سے کٹی ہے ،سزا یافتہ مجرم مفرورنوازشریف مذاکرات کیوں کرے گا ،الیکشن کیوں کرائے گا ،رات جو لندن کے کیفے میں اس کے ساتھ ہواوہی اس کی مقبولیت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔انہوںنے کہا کہ جن کاجینا مرنا پاکستان میں ہے ان کوای سی ایل میں ڈالا جا رہاہے ،جن سزایافتہ مفرورمجرموں کی جائیدائیں اولادپاکستان سے باہرہے ان کوسفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے ،جب اقتدارکے باہرہوتیہ یں توپرائیوٹ جہازوں سے بھاگتے ہیںان کو ای سی ایل میںڈالناچاہیے،13جماعتوںکے لیڈرنیلامی میں اورعوام پریشانی میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں سے درخواست ہے کہ9مئی کی غیرجانبدارتحقیقات کرائی جائیں جو بھی ملوث ہے اسے سخت سزادی جائے لیکن کس کے کہنے پرپولیس خواب خرگوش سوئی رہی یہ سب سے اہم ترین سوالیہ نشان ہے اس کی بھی تحقیقات ہو ں،کوئی بھی محب وطن پاکستانی اپنی فوج کے خلاف نہیں ہوسکتالیکن پی ڈی ایم کے چوروں کے اتھ بھی کھڑانہیں ہوسکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…