بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں

datetime 27  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹرسیمی جمالی انتقال کرگئیں۔ڈاکٹر سیمی جمالی کے شوہر اے آر جمالی نے انتقال کی تصدیق کردی، ان کی نمازجنازہ اتواربعد نمازعصر جناح اسپتال کی مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ڈاکٹر سیمی جمالی بڑی آنت کے کینسرمیں مبتلا اورگذشتہ کئی روزسے آغاخان اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی 33 سال تک جناح اسپتال میں خدمات انجام دیتیں رہیں،اور 19 اگست 2021 کو ریٹائرڈ ہوگئیں۔2010 میں انہیں جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنایا گیا,6 سال بعد 2016 میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنیں۔ڈاکٹر سیمیں جمالی کو ایمرجنسی کیئر میں معیار اور نظم و ضبط قائم کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے، انہوں نے نوابشاہ سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کی، سول ہسپتال کراچی میں ہاؤس جاب کی، 1988 میں جے پی ایم سی میں بطور میڈیکل افسر (ایم او)جوائن کیا۔جس کے بعد 1993 میں تھائی لینڈ سے ماسٹر آف پبلک ہیلتھ مینجمنٹ (ایم پی ایچ ایم)کی ایڈوانس ڈگری حاصل کی۔

جس کے بعد 1995 میں انہیں جے پی ایم کے شعبہ حادثات کا انچارج مقرر کیا گیا۔بعد ازاں انہیں امریکی شہر بالٹی مور میں موجود جان ہاپکنز یونیورسٹی نے پبلک ہیلتھ پالیسی اینڈ انجری پریونشن میں پوسٹ ڈاکٹرل کی فیلوشپ بھی فراہم کی۔اسپتال پر دہشت گردی کے حملے بھی ہوئے لیکن وہ ثابت قدم رہیں۔انہوں نے طب کی دنیا میں بہادر ی، دلیری اور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراں قدر خدمات انجام دیں،1988میں جناح اسپتال میں میڈیکل آفیسر تعینات ہوئیں بعد میں شعبہ حادثات میں خدمات انجام دینے کا آغاز کیا، دوران ملازمت تقریبا 200 بم دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کا علاج جناح اسپتال میں کیا گیا۔

سال 2021 میں ڈاکٹر سیمی جمالی کو بطور جناح اسپتال کی ڈائریکٹر کورونا وبا کے دوران اپنی فرائض منصبی بہترین انداز میں سنبھالنے پر گلوبل ہیروز قرار دے دیا گیا تھا۔امریکی جریدے این پی آر نے کورونا وبا کے ایک سال مکمل ہونے پر عالمی وبا سے نبرد آزما شخصیات کی فہرست جاری کی تھی۔ پاکستان کیلیے بڑا اعزاز یہ تھا کہ ڈاکٹر سیمی جمالی کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

جریدے نے ان کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا اور لکھا تھا کہ جان لیوا مرض کا شکار ہونے کے باوجود وہ کووڈ 19 کے دوران اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتی رہیں۔ڈاکٹر سیمی جمالی کوبے پناہ خدمات کی بنا پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز اور پاک فوج کی جانب سے اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کا ایوارڈ دیا گیا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا ڈاکٹر سیمی جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر سیمی ایک بھادر اور مظبوط خاتون تھیں۔وزیراعلی سندھ نے مرحومہ کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…