منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

فردوس عاشق اعوان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

datetime 26  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائے، عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کیلئے زہر قاتل بن گیا ہے، عمران اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، وہ لوگوں کو ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں اور پھر پھینک دیتے ہیں

سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی اور عداوت میں بدل دیا گیا،وہ سب سے پہلے اپنے محسنوں کے ہی دشمن بن جاتے ہیں یہ ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے، مٹھی بھرشرپسندوں نیعمران خان کی سوچ کو یرغمال بنایا ہوا تھا، میں نے پی ٹی آئی کو نہیں ان کے منشور کو جوائن کیا تھا، سیاسی سفر جاری رہے گا، سیاست کا محور حلقے کے عوام ہیں۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں شرپسند کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں، 9 مئی کے واقعات کی زمان پارک سے منصوبہ بندی کی گئی، بیرونی ایجنڈے پر سازش تیار کی گئی، سازش کا مقصد اداروں کی تضحیک، غیرملکی آقائوں کو خوش کرنا تھا، منصوبہ بندی کے تحت شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا گیا،، 22 سال سے سیاسی سفرمیں ایسا ماحول اور منظر نہیں دیکھا، اپنے چشم وچراغ قوم کو دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مٹھی بھرشرپسندوں نیعمران خان کی سوچ کو یرغمال بنایا ہوا تھا، میں نے پی ٹی آئی کو نہیں ان کے منشور کو جوائن کیا تھا، سیاسی سفر جاری رہے گا، سیاست کا محور حلقے کیعوام ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں قومی سلامتی کمیٹی کا بھی حصہ رہی، قومی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کے خلاف نبردآزما تھے تو کچھ عناصر وزیراعظم کے ذہن کی آبیاری کررہے تھے، قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ کرکے نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے اداروں کو بدنام کرنے کی منظم سازش ہوئی، شرپسند کارروائیوں اور عزائم کے تانے بانے وزیراعظم ہائوس سے ملتے رہے، وزیراعظم ہائوس سے سوشل میڈیا والوں کو کہا گیا کہ فلاں کو غداری سے جوڑ دو۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کچھ داماد کورٹس بن گئی ہیں کچھ ساسو ماں کورٹس بن گئی ہیں، قوم کی بیٹیاں ایک شخص کی ذاتی انا کی بھینٹ نہیں چڑھنی چاہئیں،9 مئی کو ایک منظم سازش کے تحت بیرونی ایجنڈے پر اداروں پر حملہ کیا گیا

ہائی جیکرز اور یرغمالی ٹولے نے پارٹی میں رواداری کو ختم کیا، سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی اور عداوت میں بدل دیا گیا، گھر گھر میں پولرائزیشن کردی گئی، وزیراعظم ہائوس کو ایک مخصوص ٹولے نے اپنی آماجگاہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا، 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ اور منصفانہ انکوائری کرائی جائے اور ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دی جائے۔

عمران خان سب سے پہلے دوستوں کیلئے دشمن بنتے ہیں، پی ٹی آئی آج بند گلی میں جا چکی ہے، پی ٹی آئی کو بند گلی میں پہنچانے والے لاتعلقی کا اعلان کر کے سرخرو نہیں ہوسکتے۔فردوس عاشق نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائے،ہ دہشتگرد کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہنا چاہتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…