جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

لوگوں کے انگوٹھے کاٹ دیں پھر بھی موجودہ حکومت کوووٹ نہیں پڑینگے’ شیخ رشید

datetime 25  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی کے آنے اور جانے سے سیاست کی صحت پرکوئی اثر نہیں پڑتا فیصلے وہی کر رہے ہیں جو ہمیشہ سے کرتے آ رہے ہیں ،سیاسی کٹھ پتلیوں کی کوئی حیثیت نہیں ،جو لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جوپہلی بارپارٹی چھوڑ رہاہو ،جہاں جہاں نظریہ ضرورت جائے گا وہاں وہاں یہ جائیں گے ۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ جب جج یہ کہتے ہیں آ پ کو پریس کانفرنس کے بغیر نہیں چھوڑیں گے اورٹوئٹ ڈیلیٹ کریں دنیا کو سمجھ آجاتی ہے کہ پردے کے پیچھے کیاہورہاہے ،چیف جسٹس صاحب نے کہا ہے و ہ اللہ کی رضا کے لئے کام کررہے ہیں، اللہ کی رضامخلوق خداکی دادرسی میں بھی ہے ،جشن منانے والے سن لیں ایک ماہ میں ان پر بھی وقت آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بِکنے والوں کی منڈیاں لگی ہیں ،لوگوں کوصرف کیمروں کے آگے سے گزارا جارہا ہے ، لوگوں کے انگوٹھے کاٹ دیں پھر بھی موجودہ حکومت کوووٹ نہیں پڑیں گے۔انہوں نے ایک مرتبہ سپریم کورٹ پر حملہ کیا دوسری مرتبہ گھیرا ئوکیا ۔میں بار بار کہہ رہا ہوں کے مسئلہ اقتصادی ہے غربت ہے مہنگائی اور بیر روزگاری ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…