ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

190 ملین پاؤنڈ کیس کا ماسٹر مائنڈ فیض حمید ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ

datetime 24  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہاہے کہ 190 ملین پائونڈ کے کیس میں سب سے زیادہ کرپشن جس نے کی ہے وہ فیض حمید ہیں،تمام معاملے کے ماسٹر مائنڈ فیض حمید ہیں،شہزاد اکبر کو فیض حمید نے ہی فرار کرایا،فیض حمید کی باقیات سینیٹ اور دائیں بائیں موجود ہیں،ابھی میں پی ٹی آئی کے دیگر گھنائونے جرائم کی نشاندہی نہیں کر رہا۔

بدھ کو یہاں نیب راولپنڈی کے دفتر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مجھے نیب نے 190 ملین پائونڈ کیس میں طلب کیا تھا، اس کیس میں اہم کاروباری شخص کو مورد الزام نہیں ٹھہراتا، جب یہ معاملہ چلا تھا اس وقت وفاقی وزیر تھا، اس تمام معاملے کے ماسٹر مائنڈ فیض حمید ہیں۔انہوںنے کہاکہ فیض حمید کی باقیات سینیٹ اور دائیں بائیں موجود ہیں، اب تک کسی نے فیض حمید کا نام نہیں لیا، شہزاد اکبر اور دیگر ملزمان کو فیض حمید نے ہی بیرونِ ملک فرار کرایا، پہلے ہی بتا دیا تھا کہ سانپ خان صاحب کی جگہ لینا چاہتے ہیں، جب تک اللّٰہ کی مرضی ہے خان صاحب پر آنچ بھی نہیں آ سکتی۔سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 190 ملین پائونڈ کے کیس میں کرپشن ڈھونڈنا کوئی راکٹ سائنس نہیں، مجھ سے بہت تفصیل سے سوالات ہوئے ہیں، میں پی ٹی آئی سے مشکل وقت میں نہیں نکلا ہوں، پابندی لگنی نہیں چاہیے مگر پی ٹی آئی کام پابندی سے زیادہ والے کر چکی ہے، اب تک ذمے داری کا مظاہرہ کرتا آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پرانے عمران خان نے جو سکھایا تھا وہ آج فرض ادا کر دیا، ہم پرانے عمران خان کے فلسفے کے ساتھ چلتے رہیں گے، مجھے کوئی دستاویزات دینے کی کوئی ضرورت نہیں، مجھے 8 ماہ پہلے پارٹی سے نکالا گیا، میں ابھی فیض حمید کے پاکستان میں اثاثوں کی بات کر رہا ہوں، اس معاملے میں سب سے زیادہ فائدہ لینے والے فیض حمید ہیں، یہ تو چھوٹا سا کیس ہے، ابھی تو بہت بڑے جرائم سامنے آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…