ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کا بیانیہ مسترد،پی ٹی آئی ضلعی عہدیداران کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی عہدیداران وکارکنان نے عمران خان کے بیانیے کو مسترد اور 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات کے باعث پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنماں کو نااہل قرار دیا ہے

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر را یاسر نے دیگر رہنماں چوہدری نعیم،نزر عباس اٹھنگل،عزیز خان،رانا راحیل،رانا لطیف، آ صف علی،نعیم یوسف،چوہدری افتخار،غفور ودیگر کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔را یاسر نے کہا کہ پاک فوج ملک وقوم کے نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے

جس کی ملک وقوم کی خاطر بیش بہا قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکے تاہم 9 مئی کو جس طرح پی ٹی آئی میں شامل شرپسند عناصر نے حساس اداروں پر حملہ کیا اور سرکاری وغیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا وہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جسے ہمیشہ سیاہ باب کے نام سے یاد رکھا جائیگا کیونکہ 9 مئی کو ایسے شرپسند عناصر نے پاک فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کی پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 15 سو سے زائد کارکنان جیل کی سلاخوں میں پہنچ گئے اگر ساتھ پنجاب کے پارٹی عہدیداران اور سابق اراکین اسمبلی نااہلی کا مظاہرہ نہ کرتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی

انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کو مکمل طور پر چھوڑنے کا اعلان کر تے ہیں اور پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں چل سکتے حساس اداروں پر حملے پی ٹی آئی کا منشور نہیں عمران خان نے کہاکہ تحریک انصاف یوتھ کی جماعت ہے تاہم ایسے محسوس ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی یوتھ کی جماعت نہیں اب اگر حقیقی تحریک انصاف بنی تو اس کا حصہ بنیں گے ایسی حقیقی پی ٹی آئی کی ضرورت ہے جو ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی،امن سلامتی کی حقیقی سیاسی جماعت ہو اور ملک وقوم کی صیح معنوں میں خیر خواہ ہو ہمارا اب تحریک انصاف سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…