پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

datetime 18  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تھری ایم پی او کے تحت شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت جسٹس ارباب طاہر نے ریمارکس دئیے کہ کچھ بھی ہو،آپ کو بتارہے ہیں ٹھیک نہیں ہورہا، کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا جو ملوث ہوگا اسے سزا دیں، جوجلائے گئے وہ پاکستان کے اور ہمارے اثاثے ہیں لیکن عورتوں کو ایسے نہ پکڑا جائے، قانون پرعمل درآمد ہوگا۔اس پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ گھریلو خواتین نے اپنے شوہربھی قتل کیے ہیں، گھریلو خواتین کچھ اور سرگرمیوں میں ملوث ہوسکتی ہیں۔عدالت نے کہا کہ ایک چیزیاد رکھیں، ہماری عدالت سے رہائی کے بعدکسی کوگرفتارکیا توبہت مسئلہ ہوگا، ہماری عدالت کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی تو سخت نتائج ہوں گے، آپ قانونی کارروائی کریں لیکن یہ کیا کہ آپ نے گھریلوخاتون کو ہی گرفتارکرلیا، ہم شہریارآفریدی کی اہلیہ کا بیان حلفی لے کر انہیں رہا کررہے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے شاہ محمود قریشی اور شہریار آفریدی کی اہلیہ کو بھی رہا کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ شہریار آفریدی کی اہلیہ کو بیان حلفی کے بعد رہا کیا جائیگا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…