جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان نے منصوبہ بنایا، اکسایا، جناح ہاؤس پر حملے کی تمام تر ذمہ داری اس کے سر ہے، شہباز شریف

datetime 13  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شر پسند وں کی جانب سے جلائے گئے جناح ہاؤس کا دورہ کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ)اور سروسز ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور تحریک انصاف کے کارکنان کے پتھراؤ سے زخمی ہونے والے پولیس اور فوج کے افسران اور اہلکاروں کی عیادت کی۔

اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اعلیٰ عسکری حکام نے وزیر اعظم شہباز شریف کوشر پسندوں کی جانب سے نذر آتش کئے گئے جناح ہاؤس کے دورہ کے موقع پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جناح ہاؤس جو کور کمانڈر لاہور کا گھر ہے وہاں پر بلوائیوں نے نو مئی کو اندوہناک طریقے سے انتہائی ظالمانہ اور دشمنوں سے بڑھ کر حملہ کیا۔

گھر کو آگ لگائی گئی اور یہ خیال بھی نہ رکھا کہ یہ ایک تاریخی عمارت ہے، یہ اس اس سپوت کا گھر ہے جو پاکستان کی ماؤں اور بہنوں کی حفاظت پر مامور ہے، وہاں ان کی فیملی موجود تھی، 75سالہ تاریخ میں بر بریت اور ملک دشمنی کی مثال نہیں ملتی، میں یہاں پر آکردکھی دل سے بات کر رہاہوں،یہ سوچا بھی نہیں تھاکہ پاکستان کے اندر اس طرح کا واقعہ ہوگا جس سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک جائیں گے اور پوری قوم غمناک اوراشکبار ہو گی،کاش یہ لمحہ کاش ہماری زندگیوں میں نہ آتا۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے یہ کارروائی کی ہے انہیں قانون کٹہرے میں لے کر آئے گا،انہیں آئین اور قانون کا آہنی ہاتھ گرفت میں لے گا اور ان کو قانون کے مطابق مثالی سزائیں دی جائیں گی تاکہ رہتی دنیا تک ایک مثال بن جائے کہ جن ماؤں کے سپوت دھرتی کی حفاظت کے لئے،دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے،پاکستان میں امن قائم کرنے کے لئے اور سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے شہادت کا رتبہ حاصل کرتے ہیں،ان کی بیویاں بیوہ ہو جاتی ہیں بچے یتیم ہو جاتے ہیں ان کے گھروں میں آکر ملک دشمنی کرنا اور اور اس طرح پاکستان کی عزت کو تار تار کہاں کی پاکستانیت ہے،

ا س کی تمام تر ذمہ دری عمران خان کے سر ہے ہے اس نے منصوبہ بندکی، اس نے اکسایا، منصوبہ سازوں اور حملہ کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ شہبازشریف نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی اورسی ایم ایچ میں زیر علاج ڈی ایس پی بلال،کانسٹیبل شکیل اورسکیورٹی اہلکارفیصل کی عیادت کی۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور دیگر بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی سمیت دیگر زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے والد اورڈی ایس پی بلال کی صاحبزادی کو حوصلہ دیا۔شہبازشریف اور محسن نقوی نے زخمی افسروں اورجوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے تحمل اوربرداشت کا مظاہرہ کر کے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی،قوم کو آپ پر فخر ہے،آپ قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے سیاسی جتھے کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے آپ نے جذبے اورعزم سے فرائض سرانجام دیئے۔جلاؤ، گھیرا ؤاور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پتھرا ؤکرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…