منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

بشریٰ بی بی کے قانونی نوٹس پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آ گیا

datetime 4  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے قانونی نوٹس پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ چلیں اسی بہانے عدالت تو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف بیان کے معاملے پر مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔

نوٹس میں مریم نواز سے 7 روز میں بشریٰ بی بی سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس پر ردِ عمل دیتے ہوئے سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ چلیں اسی بہانے عدالت تو جائیں گے۔مریم نواز نے کہاکہ عدالت جائیں گے تو ان کی اپنی ہی چوریاں کھلیں گی، انہی کو جواب دینا پڑے گا جس کے ثبوت اپنی ہی آواز میں ہیں۔

خیال رہے کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز نے یکم مئی کو لاہور میں بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹی، بے بنیاد الزام تراشی کی۔نوٹس میں کہا گیا کہ بیان واپس نہ لینے پر مریم نواز کے خلاف ضابطہ فوجداری، ہتکِ عزت کی کارروائی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…